الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت 2روزہ" فنانشل منیجمنٹ ٹریننگ ورکشاپ" کاانعقاد،

فنانشل مینولز، فنانشل رولز، ایس اور پیز، بجٹنگ، فنانشل رپورٹنگ گائیڈ لائنز اورانکم ٹیکس لاز زیرِ بحث آئے

جمعرات 12 مارچ 2015 19:57

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکر ٹری جنرل شاہد اقبال نے کہا کہ فنانشل منیجمنٹ ٹریننگ ورکشاپ کا مقصد الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ تاکہ وہ پورے ملک میں مزید بہتر انداز میں خدمت خلق کا کام سر انجام دے سکیں۔

(جاری ہے)

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے تحت2روزہ " فنانشل منیجمنٹ ٹریننگ ورکشاپ " کاانعقاد کیا گیا،جس میں ملک بھر سے ایمبیولینس سروسز، نا گہانی آفات سے بچاؤ، صحت، تعلیم، صاف پانی ، کفالت یتامیٰ ، روز گار پروگرام اور سماجی خدمات کے فنانشل پرسنالزنے شرکت کی۔

فنانشل منیجمنٹ ٹریننگ ورکشاپ کے ریسورس پرسن فضلِ سبحان نے انٹر نل کنٹرول سسٹم کوبریف کیا ۔ ورکشاپ کے شرکاء کے لیے فنانشل مینولز ، فنانشل رولز، ایس اور پیز،بجٹنگ، فنانشل رپورٹ گائیڈلائنز، اور انکم ٹیکس لاز پر خصوصی لیکچرز اور گروپ ڈسکشنز کا اہتمام کیا گیا۔ جنرل منیجر فنانس ا براہیم حنیف ملک نے کہا کہ ان ورکشاپس سے نہ صرف شرکا ء کی استعدادِ کار میں بہتری آئیگی بلکہ عملی میدان میں بھی انہیں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا ۔