ڈاکٹرنوراحمدشاہتازکو اسلامی نظریاتی کونسل کاممبر بننے پر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کی مبارکباد

جمعرات 12 مارچ 2015 19:56

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر، مرکزی نائب صدر مفتی عبدالعلیم قادری، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمدشبیرابوطالب، صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ السید عقیل انجم قادری، صدر کراچی ڈویژن علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی اور دیگر رہنماؤں نے شیخ زید اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر ،معروف محقق ودانشور ڈاکٹر نوراحمدشاہتازکو اسلامی نظریاتی کونسل کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس یقین کااظہارکیاہے کہ دقیق مسائل اور فقہ اسلامی پر نظررکھنے والے ان جیسے فقیہہ کی موجودگی میں اسلامی نظریاتی کونسل جدید مسائل اور متنازعہ امورمیں پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر انداز میں اپنی درست سفارشات مرتب کرکے قوم کی رہنمائی کرسکے گی۔