میں کرسی چھوڑ رہا ہوں،کرسی مجھے نہیں چھوڑ رہی، اسحاق ڈار

جمعرات 12 مارچ 2015 19:42

میں کرسی چھوڑ رہا ہوں،کرسی مجھے نہیں چھوڑ رہی، اسحاق ڈار

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میں کرسی چھوڑ رہا ہوں،کرسی مجھے نہیں چھوڑ رہی،لیکن یہ صرف آج کیلئے ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے چےئرمین سینیٹ رضا ربانی سے حلف لیا اور پھر انہیں سیٹ پر مدعو کیا تو رضا ربانی نے آتے ہی کہا کہ صدر کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے وہ آئینی صدر ہیں اور اسحاق ڈار اجلاس کی صدارت کریں جس پر اسحاق ڈار دوبارہ آئے اور کہا کہ میں کرسی چھوڑ رہا ہوں لیکن کرسی مجھے نہیں چھوڑ رہی اور مجھے ڈپٹی چےئرمین کے انتخابات کروانے پڑ رہے ہیں لیکن یہ صرف آج کیلئے ہے ۔

متعلقہ عنوان :