نو منتخب چےئرمین سینیٹ کی حلف برداری تقریب،مہمانوں کی گیلری میں تین سابقہ چےئرمین سینیٹ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سمیت اراکین قومی اسمبلی وسابقہ سینیٹرز بھی شریک ہوئے

جمعرات 12 مارچ 2015 19:42

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) سینیٹ اجلاس کے دوران نو منتخب چےئرمین سینیٹ کے حلف برداری تقریب میں مہمانوں کی گیلری میں تین سابقہ چےئرمین سینیٹ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سمیت اراکین قومی اسمبلی وسابقہ سینیٹرز بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نو منتخب چےئرمین سینیٹ رضا ربانی کی حلف برداری تقریب میں مہمانوں کی گیلری سمیت وزیٹرز اور صحافیوں کی گیلری بری ہوئی تھی جبکہ خصوصی مہمانوں کی گیلری میں تین سابقہ چےئرمین سینیٹ وسیم سجاد،فاروق ایچ نائیک اور سید نےئر حسین بخاری بھی موجود رہے جبکہ سابق ڈپٹی چےئرمین صابر بلوچ اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بھی موجود تھے،دوسری جانب قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سمیت قومی اسمبلی کے اراکین وسابقہ سینیٹرز بھی موجود تھے ۔