لسبیلہ میں مسائل کے انبار لگ گئے

جمعرات 12 مارچ 2015 19:34

اوتھل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء ) لسبیلہ میں مسائل کے انبار لگ گئے لسبیلہ سول سوسائٹی کا اوتھل سرکٹ ہاؤس میں قاضی عبدالطیف رونجہ اور ترجمان امان اللہ لاسی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا اجلا س کے مہمان خا ص چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ تھے اجلاس میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کی شرکت لسبیلہ کے مختلف اقسام کے مسائل بیان کیئے گئے سول سوسائٹی عوامی سطح پر علاقہ اور مکینوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور سرکاری اداروں میں پائی جانیوالی کرپشن ولاقانونیت کے خلاف آواز بلند کرنے اور تدارک کیلئے متحرک جدوجہد کو عملی شکل دینا انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں مسائل کے انبار لگ گئے ہیں ناجائز قابض اراضیات ،لوکل ڈومیسائل سرٹیفیکٹ ،جنگلات کی کٹائی و لکڑی کی ترسیل ،سرکاری محکموں میں غیر قانونی تقرریاں و تبادلے ،رہائشی سرٹیفیکٹ اور شناختی کارڈ کا اجراء ،غیر قانونی پلاٹنگ ،کرپشن ولاء قانونیت ،لسبیلہ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،صحت اور تعلیم ،لا اینڈ آرڈر ،ٹرانسپورٹ جیسے مسائل جنم لے چکے ہیں جن کے حل کیلئے ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے لسبیلہ میں کئی اراضیات کے موضع جات پر ضلع لسبیلہ کے جدی پشتی آباد لوگوں کے زیر تصرف اراضیات بھی تاحال صوبائی حکومت اور محکمہ جنگلات کے نام اندراج ہیں ضلع لسبیلہ کی تمام تحصیلوں کے متعلقہ تحصیلدار اور عملہ پٹوار خانہ کے ذریعے تمام ناجائز قابضین کے خلاف فوری کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ کی تمام تحصیلوں سے ایسے افراد ہیں جو لسبیلہ کے قدیمی نہیں ہیں لیکن ایسے افراد کو لوکل سرٹیفیکٹ جاری کیئے گئے ہیں انکے خلاف فوری چھان بین کرکے ان کی لوکل سرٹیفیکٹ اور ڈومیسائل سرٹیفیکٹ منسوخ کیا جائے انہوں نے کہا کہ جنگلات پالتوں اور جنگلی جانوروں پرندوں کی خوراک کے ساتھ ساتھ دھرتی کا حسن ہے اور ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرتے ہیں فضاء کو صاف اور علاقے میں بارش برسانے کا ذریعہ ہوتا ہے لسبیلہ میں بے دریغ کٹائی اور لکڑی وکوئلہ ضلع سے باہر ترسیل کی جاتی ہے محکمہ جنگلات کے ذمہ داران افسران جنگلات کی کٹائی کیلئے روک تھام کریں اور جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کی جائے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں تمام خالی آسامیوں پر مقامیوں کا حق ہے ضلع لسبیلہ سے باہر کے افراد کی تقرری تبادلے کرکے تعینات کیا جاتا ہے جس سے لسبیلہ کے بے روزگارنوجوانوں کی حق تلفی ہوررہی ہے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ غیر قانونی تبادلہ اور تقرری کے بابت اعداد و شمار حاصل کرکے ان کو اپنے متعلقہ اضلاع میں واپس کرکے ضلع لسبیلہ کے مقامی بے روزگار نوجوانوں کو تعینات کیا جائے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں رہائشی سرٹیفیکیٹں بغیر انکوائری اور مقصد ظاہر کیئے جاری کیئے ہیں اسی طرح شناختی کارڈ کے اجراء کیلئے ذونل آفس سوک سینٹر حب جوکہ لسبیلہ آواران کیلئے قائم کیا گیا ہے اور دفتر میں متعین آفیسران و اہلکاروں حتیٰ کہ بنیادی اسکیل کی ملازمتیں جوکہ لسبیلہ سے ہونی چاہیے مگر ان آسامیوں پر بھی دیگر اضلا ع کے لوگوں کو تعینات کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں آبادی کے تناسب سے ضروریات زندگی مثلا ً پینے کا پانی ،بجلی گیس کی قلت ،اور صحت و صفائی کے فقدان کا سامنا ہے سروے رپورٹ اور تصدیق کے بغیر پلاٹنگ اور مکانات کی تعمیر کا سلسلہ غیر قانونی طور پر جاری ہیں جس سے آبادی کو بنیادی سہولیات مذکورہ بالا مشکلات کا سامنا ہے ان تمام غیر قانونی پلاٹنگ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر تدارک کیا جائے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں مختلف محکموں میں عرصہ دراز سے تعینات آفیسران کی چھان بین کی جائے انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل ایریا میں ماحولیاتی و تابکاری کے مضرصحت اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے اور متاثر ہ آبادی کی فلاح و بہبود روزگا ر جیسے اقدامات اٹھانے کی حکومت پاکستان کے متعلقہ ادارے ذمہ دار ہوتے ہیں انہوں نے لسبیلہ میں صحت کا شعبہ ضروری وسائل و ادویات کا فقدان ہے اور لسبیلہ میں صحت کے بڑے مراکز میں ایمرجنسی میٹرنٹی سہولیات ناپید ہیں جبکہ ہسپتالوں ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتے ہیں متعلقہ ارباب و اختیار مطالبہ ہے کہ فوری اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ شہروں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں ٹرانسپورٹ کی لاپروائیاں عروج پر ہیں روٹ پرمٹ پر لسبیلہ وکراچی کے مختلف روٹس پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کا کرایہ ڈیزل پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کمی نہ کی گئی ہے اور مسافر گاڑیوں میں ناکارہ سی این جی سیلنڈر کے نصب پر فوری پابندی عائد کی جائے علاوہ ازیں سول سوسائٹی کے وفد نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ فواد غفار سومرو سے ملاقات کی اور ان تمام مسائل سے تحرری طور پر آگاہ کیا اجلاس میں قاضی عبدالطیف رونجہ ،قاضی نورالحق بلوچ ،ایڈوکیٹ عثمان لاسی ،ایڈوکیٹ عبدالواحد رونجہ ،غلام رسول لاسی ،غلام قادر جاموٹ ،رفیق چنہ ،دوست محمد خاصخیلی ،شیر محمد انگاریہ ،محمد رمضان رونجہ ، انور لاسی ودیگر نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔