رضا ربانی ایوان بالا کے ساتویں چیئر مین منتخب،انکے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے

جمعرات 12 مارچ 2015 19:32

بورے والا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے میاں رضا ربانی ایوان بالا (سینٹ ) کے ساتویں چیئر مین منتخب ہوئے انکے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے وہ حکومت اور اپوزیشن کے متفقہ امیدوار تھے میاں رضا ربانی دھیمے مجاز کے ایک اصول پسند سیاستدان ہیں اور قانون کے پیشے سے وابستہ ہیں انہوں نے اپنے سیاسی کیر یئر کا آغاز 1988میں پارٹی کے پلیٹ فارم سے کیا سینٹ کے پہلے چیئر مین حبیب اللہ خان جو 1973تا 1977تک چیئرمین رہے انکا تعلق بھی پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا اور سینٹ کے دوسرے چیئر مین غلام اسحا ق خان تھے وہ جنرل ضیا الحق کی فضائی حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد صدر پاکستان کے عہدے پر بھی فائز رہے ۔

سینٹ کے تیسرے چیئر مین ممتاز قانوندان وسیم سجاد تھے جو کہ 1988تا1999تک چیئر مین رہے ۔

(جاری ہے)

سینٹ کے چوتھے چیئرمین محمد میاں سومرو وہ 2003تا2009تک چیئر مین رہے ۔ فاروق ایچ نائیک 2009تا 2012تک سینٹ کے پانچویں چیئر مین منتخب ہو ئے انکا تعلق بھی پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا ۔ سید میر حسین بخار ی 2012سے 2015تک سینٹ کے چھٹے چیئر مین منتخب ہوئے۔سینٹ آ ف پاکستان کی تاریخ میں منتخب ہونے والے چار چیئرمینوں کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے جبکہ دیگر چیئر مینوں کا تعلق پاکستان مسلم لیگ کی مختلف جماعتوں سے ہے

متعلقہ عنوان :