وزیراعظم کی رضا ربانی کو بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد ،

مسلم لیگ(ن) مذاکرات اور مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،نوازشریف

جمعرات 12 مارچ 2015 19:13

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) وزیر اعظم محمد نوازشریف نے سینیٹ کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر میاں رضا ربانی کو مبارک باد دی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) مذاکرات اور مفاہمت کی سیاست میں یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سینیٹ کے چیئرمین کے بلامقابلہ انتخاب سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔

(جاری ہے)

میاں رضا ربانی کا جن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے حکومت اور حزب اختلاف نے متفقہ طور پر نامزد کیا تھا۔کسی دوسرے امیدوار نے اس عہدے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔میاں رضا ربانی طویل عرصے سے سیاست میں ہیں اور پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں انہوں نے قائد ایوان کے طور پر فرائض سرانجام دیئے۔وہ وفاقی وزیر قانون کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔رضا ربانی 18ویں اور 19ویں آئینی ترامیم تیار کرنے والی کمیٹی کے چیئرمین بھی تھے۔