لاہور سے کراچی موٹروے منصوبے کا افتتاح حکومت کی کامیابی کا ثبوت ہے،راحیلہ خادم حسین

جمعرات 12 مارچ 2015 19:04

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) چیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے وومن ڈویلپمنٹ راحیلہ خادم حسین نے کہا ہے کہ لاہور سے کراچی موٹروے منصوبے کا افتتاح حکومت کی کامیابی کا ثبوت ہے،اس موٹروے کا قیام دونوں شہروں کی عوام کیلئے بہترین تحفہ ہے ،نواز حکومت کا بنیادی مشن پاکستانی عوام کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے،وہ گزشتہ روز ایک نجی سکول میں تقریب سے خطاب کررہی تھی،راحیلہ خادم حسین نے مزید کہا وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپنے سابق دورحکومت میں بھی اعلیٰ معیار کی لاہور سے اسلام آباد تک موٹروے بنائی تھی جس سے آج لاکھوں افرادمستفید ہورہے ہیں ،اسی سلسلے کے پیش نظر وزیر اعظم نے کراچی سے لاہور موٹروے منصوبے کا افتتاح کیا ہے یہ منصوبہ ڈھائی سال کے درمیان مکمل ہوگا ،انہوں نے مزید کہا ملک میں موجودہ بحرانوں کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں مسلم لیگ(ن) انشاء اللہ ان بحرانوں کو جلد از جلد حل کرے گی ،بجلی کے بحران پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :