پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام ٹورڈی پنجاب سائیکل ریس 22سے 27مارچ تک منعقد ہو گی

جمعرات 12 مارچ 2015 19:03

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (ادریس حیدر خواجہ گروپ) کے زیراہتمام ٹورڈی پنجاب سائیکل ریس 22سے 27مارچ تک رحیم یار خان سے راولپنڈی تک ہو گی، اس موقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سائیکلنگ صرف کھیل ہی نہیں بلکہ ایک سستی اور صحت مند سواری ہے اور سائیکلنگ کے کھیل کے فروغ کے لئے سخت محنت کی ضرورت ہے، میرے خیال میں اس وقت سائیکلنگ دنیا کے بیشتر ممالک چین، فرانس، جرمن، مصر اور یورپین ممالک میں مقبول ہے، مجھے امید ہے کہ پنجاب کے سائیکلسٹ ٹورڈی پنجاب سائیکل ریس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، اس ایونٹ کے انعقاد پر انہوں نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :