لاہور ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے الیکشن (2015-19)21مارچ کو ہوں گے

جمعرات 12 مارچ 2015 19:03

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے الیکشن 2015-19 کے لئے چوہدری لیاقت اقبال کو ڈسٹرکٹ کنوینئر نامزد کردیا ہے، چوہدری لیاقت اقبال اس سے قبل بھی ڈسٹرکٹ کی سطح پر الیکشن کروا چکے ہیں، الیکشن کے سلسلے میں پی ایف ایف نے رائٹ آف ووٹ کلبوں کو لسٹ جاری کردی ہے، جس میں 39 کلبوں کو ووٹ کا حق دے دیا گیا ہے، الیکشن کنوینئر کے اعلان کردہ پروگرام کے 14مارچ 2015ء کو 3بجے تک وصول کئے جائیں گے، چھان بین کاعمل 15مارچ کو 3بجے ہو گا، مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیل17 مارچ کو 3بجے تک داخل کی جا سکیں گی، فائنل لسٹ برائے امیدوار 19مارچ 2015ء کو آویزاں کی جائے گی جبکہ الیکشن 21مارچ کو 2سے 5 بجے تک ہوں گے، اس کے بعد ووٹوں کی گنتی ہو گی اور حتمی نتیجے کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :