‫اسلام آباد: 23 مارچ پریڈ کا سیکورٹی پلان تیار، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ، پنجاب پولیس نے بھاری نفری طلب

جمعرات 12 مارچ 2015 17:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ2015ء) اسلام آباد پولیس نے 23 مارچ کو منعقد ہونے والی پریڈ کے سلسلے میں سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پریڈ کی سکیورٹی انتظامات کے غرض سے پولیس نے وزارت داخلہ کو 18 لاکھ کے فنڈز کی درخواست دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پریڈ کی سکیورٹی کے سلسلے میں ایف سی کے 500 اور آزاد کشمیر کے 500 اہلکاروں کو تیار رکھا جائے گا جبکہ پنجاب پولیس کمانڈوز بھی 30 گاڑیوں سمیت سیکورٹی فراہم کریں گے۔

‬‎ اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت وال چاکنگ پر بھی ہابندی عائد کی گئی ہے اس کے علاوہ 7 مدارس کو 18 مارچ سے 24 مارچ تک عارضہ طور پر بند رکھنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے ، پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مدارس کی عارضی بندش کے لیے مدارس کی جانب سے ہی یقین دہانی کروائی گئی ہے.

متعلقہ عنوان :