مسلم لیگ(ن) کی مرکزی اور صوبائی قیادت ملکر عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے،سید توصیف گیلانی
سینٹ انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدواروں کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
جمعرات 12 مارچ 2015 17:47
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ بلوچستان کے سینئر نائب صدر سید توصیف گیلانی نے سینٹ انتخابات میں کامیابی پر مسلم لیگ(ن) کے سینیٹرز میر نعمت اللہ زہری ، آغا شہباز درانی اور محترمہ کلثوم پروین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب سینیٹر سینٹ میں بلوچستان کی آواز موثر انداز میں اٹھائیں گے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی مرکزی اور صوبائی قیادت ملکر عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے حالیہ سینٹ انتخابات میں بھی پارٹی قائدین نے مخلص پارٹی رہنماوں کو سینٹ کا ٹکٹ جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات میں لیگ(ن) کے سینیٹرز میر نعمت اللہ زہری ، آغا شہباز درانی اور محترمہ کلثوم پروین کی کامیابی خوش آئند ہے پارٹی قائدین نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے امید ہے کہ وہ اس پر پورا اتریں گی۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے چیئرمین سینٹ کیلئے رضا ربانی کے نام کی منظوری دیکر ایک اچھا اقدام اٹھایا ہے جس سے ملک میں جمہوریت مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
-
ً9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا: راجہ پرویز اشرف
-
وفاق نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا عملی گرین سگنل دیدیا
-
گزشتہ برس 9 مئی کو جو ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا،ہمیں حقیقی آزادی 14اگست 1947کو مل چکی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.