نوجوان نسل کو بچانے کیلئے کھیلوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے، بریگیڈیر نوید زمان خان

جمعرات 12 مارچ 2015 17:47

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)ژوب ڈویژن کی سطح پر کھیلوں کی فروغ کیلئے پاک آرمی اور محکمہ سپورٹس کے زیراہتمام بلوچستان سپورٹس فیسٹیول 2015کی پُروقار افتتاحی تقریب گریژن سپورٹس گراوُنڈ کینٹ میں ہوئی جس میں باقاعدہ سپورٹس مشعل جلا کر آغاز کیا گیا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی29 بریگیڈ کمانڈر بریگیڈیر نوید زمان خان تھے مہمانان خاص میں ڈپٹی کمشنر ژوب نذرمحمد کھیتران، ڈائریکٹر سپورٹس عبدالسلام کاکڑاور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے افتتاحی تقریب میں ژوب ڈویژن کے تمام اضلاع جس میں ژوب ،شیرانی ،لورالائی ،موسیٰ خیل،قلعہ سیف اللہ،مسلم باغ ،کوہلواور دیگر شہروں کے تمام ایونٹس کے کھیلاڑیوں نے انتہائی ڈسپلن کے ساتھ گراوُنڈ میں اپنے شہر کے نام کے جھنڈے لے کر مارچ کیا اور داد وصول کی اس موقع پر شرکاء کو محظوظ کرنے کیلئے اے پی ایس ژوب کے بچوں نے مختلف قسم کے ٹیبلو پیش کئے آرمی کے جوانون نے خٹک دانس جبکہ سپورٹس فیسٹیول کے کھلاڑیوں نے روائتی اتن پیش کی افتتاحی تقریب میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت رہی آخر میں مہمان خصوصی بریگیڈیر نوید زمان خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو بچانے کیلئے کھیلوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے جس کے بغیر ایک تندروست وتوانا نوجوان جو ملک اور وقوم کا ضامن ہوتا ہے کو ترشنا ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ کھیلوں کو خلوص نیت سے فروغ دے کر دنیا پر راج قائم کیا جاسکتا ہے اور اس سپورٹس فیسٹیول کا مقصد بھی یہی ہے کہ نوجوانوں میں کھیلوں کے شعور کو اُجاگر کرنا ہے اور اس حوالے سے حکومت اور فوج ترجہی بنیادوں پر کھیلوں کے مواقع پیدا کرنے میں اقدامات کر رہی ہیں جس میں ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے اپنے فرض سے مستشنیٰ نہ رہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کھیلاڑیوں نے حکومت اور پاک آرمی کی اس احسن اقدام کو سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ مستقل بنیادوں پر اس عمل کو جاری رکھا جائے اور بلوچستان میں کھیل کیلئے گراوُنڈ نہ ہونے کے برابر ہیں اس پر غور کیاجائے۔