ششی تھرور اہلیہ قتل کیس تحقیقات میں اہم پیش رفت

جمعرات 12 مارچ 2015 17:43

ششی تھرور اہلیہ قتل کیس تحقیقات میں اہم پیش رفت

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ2015ء) نئی دلی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر قتل کیس تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سنندا پشکر 17 جنوری 2014 کو نئی دلی کے ایک ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چونکہ پاکستانی صحافی مہر تارڑ اس کیس میں متعلقہ فرد ہیں اسلیئے ان سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ جبکہ مہر تارڑ نے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجرم نہیں ہیں، اگرکوئی بیان لینا چاہتا ہے تو پاکستان آ کر بیان لے جائے وہ ہندوستان ہرگز نہیں جائیں گی۔‬‎

متعلقہ عنوان :