ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

جمعرات 12 مارچ 2015 17:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول کارکن وقاص شاہ کو آہوں اورسسکیوں میں شہداقبرستان یاسین آباد میں سپردخاک کردیاگیاقبل ازیں ان کی نماز جنازہ بعدنمازظہرنائن زیروسے متصل جناح گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

وقاص شاہ کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر خواتین کی بھی بڑی تعداد بھی جناح گرانڈ کے اطراف موجود تھیں۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے جب کہ خواتین کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ بعدازاں وقاص شاہ کو شہدا قبرستان یاسین آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :