نائن زیرو نوگو ایریا نہیں الطاف حسین

جمعرات 12 مارچ 2015 17:35

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ نائن زیرو کوئی نوگو ایریا نہیں ۔لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ نائن زیرو کو نوگو ایریا بنایا ہی نہیں جاسکتا کیونکہ نائن زیرو کے اطراف 120 گز کے ہزاروں مکانات ہیں اور ہر گھر میں الگ خاندان رہتا ہے لہٰذا ایسے علاقے کو مکمل طور پر نوگو ایریا نہیں بنایا جاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بیان بھی حقائق پر مبنی نہیں کہ کراچی میں آپریشن غیر جانبدارانہ اور ایماندارانہ طریقے سے جاری ہے۔