انتظامیہ شہر کی بہتری کے کاموں میں سو ل سوسائٹی اورغیر سرکاری اداروں کے تعاون سے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہے،کمشنر کراچی

جمعرات 12 مارچ 2015 17:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ انتظامیہ شہر کی بہتری کے کاموں میں سو ل سوسائٹی اورغیر سرکاری اداروں کے تعاون سے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہے۔ اس سے شہر کے مختلف مسائل کے حل اور بہتری کے اقدامات کر نے میں مدد ملی اور اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔دیگر غیر سرکاری ادارے آگے بڑھیں ان کی ہر ممکنہ حو صلہ افزائی کی جائے گی۔

وہ اپنے دفتر میں سو ل سو سائٹی کی نمایا ں شخصیات پر مشتمل این جی او آئی ایم کراچی کنسورشیم کے ارکان اور ڈپٹی کمشنرز کیاجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔آئی ایم کراچی کنسورشیم کے ارکان نے شہر کو پر امن بنانے اور شہرکی بہتری کیلئے انتظامیہ کے ساتھ مل کر مختلف سر گرمیاں اور کو ششیں کرنے کے پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہریوں میں شہر کو اپنانے کا جذبہ جا گر کر نے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیااس موقع پر بتایا گیا کہ شہر کو اپنانے کا جذبہ اجا گر کر نے کی ہمہ گیر مہم شروع کی جائے گی ۔

اس سلسلہ میں آئی ایم کراچی کے زہر اہتمام 12 اپریل کو باغ جناح میں آئی ایم کراچی دن منا یا جا ئے گا۔جس میں شہر کے تمام طبقوں کے لوگ اور شہر کے تمام علا قوں میں این جی او آئی ایم کراچی کی ایک سو سے زائد ٹیمیں مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر علاقوں کو صا ف ستھرا بنانے اور مختلف شہر ی مسائل کے حل میں اپنا کر دار ادا کرے گی۔اس موقع پر کمشنر کو بتا یا گیا کہ آئی ایم کراچی کنسورشیم نے انتظامیہ کی معاونت کیلئے شہریوں کی شکایا ت وصول کر نے کیلئے کمپیوٹر ائزڈ کمپلین نظا م کا سافٹ وئر تیا ر کر لیا ہے جس کے ذریعے شہریوں کواپنے مسائل سے انتظامیہ کو آگاہ کر نے اور انتظامیہ کو شہر ی مسائل کے ازالہ میں مدد ملے گی۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ شہر کی بہتری کیلئے سول سوسائٹی کی ہر کو شش کی حو صلہ افزائی کی جا ئے گی۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کراچی ۔۲ حاجی احمد، تمام ڈپٹی کمشنرز، اورآئی ایم کراچی کنسورشیم کے ارکان جمیل یوسف امین ہاشوانی لیاقت مرچنٹ، غازی صلاح الدین، زید بشیر ،سعد امان اللہ ،احمد شاہ، صدف محمود ، فواد سومرو،ڈاکٹر حمیرا عزیز، فراح کمال، وجیحہ نقوی اور عمیر جالیہ والانے مو جو د تھے۔ اس موقع پر کمشنر کراچی نے وفد کو انتظامیہ کی جانب سے شہر کو پر امن بنانے اور شہر کی بہتری میں ان کی سر گرمیوں میں ہر ممکنہ مدد کر نے کی یقین دہانی کرائیکمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی اور آئی ایم کراچی کنسورشیم کے رکن جمیل یو سف شہر کی بہتری کیلئے کام کرنے کی یاد داشت پر دستخط کئے۔

متعلقہ عنوان :