پاکپتن، دوواقعات میں سکول طالبہ سمیت لڑکی کو اغواء کرلیا گیا

جمعرات 12 مارچ 2015 17:23

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء )دوواقعات میں سکول طالبہ سمیت لڑکی کو اغواء کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں سندھے خان کے رہائشی عبدالغفار کی سولہ سالہ بیٹی مہوش گھر سے گورنمنٹ گرلزسکول جا رہی تھی کہ راستہ میں شوکت وغیرہ پانچ افراد اسکو اغوا کر کے لے گئے دوسرے واقعہ میں موضع کالے شاہ کے رہائشی محمد زمان کی بیوی اٹھارہ سالہ تسلیم گھر سے رفع حاجت کے لئے قریبی کھیتوں میں نکلی تو رئیس وغیرہ 6افراد اسے گاڑی میں ڈال کر اغواء کر کے لے گئے۔