فیسکوواپڈا جھنگ ڈویژن کے ایکسین محمدسلیم شاہ کی سربراہی میں مختلف سب ڈویژنز میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری

جمعرات 12 مارچ 2015 17:10

اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف ، وزیرمملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابد شیرعلی اور چیف ایگزیکٹو فیصل آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی رشیداحمداسلم کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں فیسکوواپڈا جھنگ ڈویژن کے ایکسین محمدسلیم شاہ کی سربراہی میں مختلف سب ڈویژنز میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری ہے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں اچانک چھاپوں کے دوران کئی اہم شخصیات کو بجلی چوری کرتے پکڑلیا گیا ہے جن کے خلاف فیسکو نے محکمانہ و قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

واپڈافیسکو کے ترجمان نے بتایاکہ ایکسین فیسکو واپڈا جھنگ ڈویژن محمدسلیم شاہ کی سربراہی میں مختلف سب ڈویژنز کے ایس ڈ ی او ز ،لائن سپرنٹنڈنٹس اور دیگر حکام نے اکڑیانوالہ ، کھیوہ، سٹی اور رورل سب ڈویژنز میں اچانک چھاپے مارے جہاں وسیع پیمانے پربجلی چوری پکڑ لی گئی اکڑیانوالہ کے علاقہ میں چھاپوں کے دوران رائے خرم پناہ ، پناہ بھٹی سکنہ ٹاہلی بھٹیاں ، رائے محمد شفقت اللہ معرفت طارق گجر ٹھیکیدار سکنہ موضع کوٹ امیر ، محمد خان رائے سکنہ موضع سوبھاگہ ،عامر رضاخان معرفت ٹھیکیدار عابدحسین چیمہ سکنہ ٹھٹہ عمرہ، ذوالفقار سکنہ ٹھٹہ عمرہ کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا انہوں نے بتایاکہ فیسکو واپڈاسٹی سب ڈویژن میں محمد ایوب آدھیوال ، فیسکو واپڈا سب ڈویژن کھیوہ میں چھاپہ مارکرسید چن پیر شاہ سکنہ موضع ستیانہ اور فیسکو واپڈاسب ڈویژن رورل میں محمداقبال بلوچ سکنہ چک نمبر 216 ج ب کی بجلی چوری بھی پکڑی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ مذکورہ افراد کے بجلی کے کنکشن منقطع کرکے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ان کے خلاف بجلی چوری کے جرم میں متعلقہ تھانوں میں فوجداری مقدمات درج کروائے جارہے ہیں ایکسئین محمد سلیم شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی زیر وٹالرنس پالیسی کے تحت بجلی چوروں کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی اور اگر کوئی شخص بجلی چوری کرتاہواپکڑاگیا تو اس کے خلاف سخت ترین کاروائی کو یقینی بنایاجائیگا انہوں نے کہاکہ اگر کسی جگہ پر فیسکو کے کسی اہلکار کی ملی بھگت سے بجلی چوری کی شکایت ملی تو اسے بھی فوری معطل اور ملازمت سے برطرف کرنے سے گریز نہیں کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :