وزیر اعظم کا رضا ربانی کو بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعرات 12 مارچ 2015 17:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے میاں رضا ربانی کو بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے، اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ رضا ربانی کے بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی ، مسلم لیگ (ن) مفاہمت اور مذاکرات کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،انہوں نے کہا کہ میا ں رضا ربانی کی جمہوریت کے لئے لازوال قربانیاں ہیں اور ان کا سینیٹ چیئرمین کا انتخاب سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی

متعلقہ عنوان :