‫لاڑکانہ: دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 6 افراد جاں بحق

جمعرات 12 مارچ 2015 17:05

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ2015ء) ۔پنکھو کے قریب دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے کے باٰعث 6 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں زمین کے معاملے پر تنازع تھا جو فائرنگ کا باعث بنا۔ زخمی افراد کو فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبہی امداد دی جا رہی ہے۔‬‎

متعلقہ عنوان :