بیرسٹر سلطان کا (ن) لیگ پر ایک اور وار ، سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ایل 13 غربی باغ ظفر اقبال عباسی کل تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

جمعرات 12 مارچ 2015 17:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) بیرسٹر سلطان کا (ن) لیگ پر ایک اور وار ، سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ایل 13 غربی باغ ظفر اقبال عباسی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ، بہت جلد وطن واپس آکر تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرینگے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق امیدوار اسمبلی مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما کاروباری شخصیت سردار ظفر اقبال عباسی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بیرسٹر سطان محمود چوہدری نے تحریک انصاف کی صدارت سنبھالنے کے بعد آزاد کشمیر کی سیاست میں منفرد حیثیت رکھنے والے حلقہ سردار ظفر اقبال عباسی سے رابطہ کیا ہے اور انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی جس پر ظفر اقبال عباسی نے ساتھیوں سے مشاورت کے لئے وقت مانگا تھا جس مشاورت کے بعد فیصلہ کرلیا گیا ہے ظفر اقبال عباسی جلد تحریک انصاف میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان کرینگے اور ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیرسٹر سلطان اور ظفر اقبال عباسی کے درمیان تمام معاملات طے پا چکے ہیں اور بیرسٹر سردار عتیق احمد خان کے مقابلے میں سردار ظفر اقبال عباسی کو حلہق ایل 13غربی باغ سے ٹکٹ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے