ٹمبر،لینڈ وقبضہ مافیا اورایبٹ آباد کے دشمنوں کیلئے بری خبر۔”ایبٹ آبادبچاؤ تحریک “کی داغ بیل۔ ماہرقانون دانوں نے آئین کی تیاری شروع کردی

جمعرات 12 مارچ 2015 17:03

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) ٹمبر،لینڈ وقبضہ مافیا اورایبٹ آباد کے دشمنوں کیلئے بری خبر۔”ایبٹ آبادبچاؤ تحریک “کی داغ بیل۔ ماہرقانون دانوں نے آئین کی تیاری شروع کردی۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ایبٹ آباد میں لینڈو قبضہ ، ٹمبر مافیا سمیت کینٹ بورڈ اور ٹی ایم اے سمیت دیگر محکموں میں لوٹ مار کی روک تھام کیلئے ”ایبٹ آبادبچاؤتحریک“ کا آغاز کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

جس کیلئے ایبٹ آباد کے معروف قانون دان عبدالشکور ایڈوکیٹ آئین کی تیارکرنے میں مصروف ہیں۔ ایبٹ آباد بچاؤ تحریک میں وکلاء کے علاوہ ایبٹ آباد کی اہم شخصیات کو شامل کیا جائے گا۔ اس تحریک کا مقصد ایبٹ آباد شہر کی اصل خوبصورتی کو بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹمبرمافیا، لینڈ و قبضہ مافیا کی روک تھام بھی ہے۔ اس کے علاوہ کینٹ بورڈ اور میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے پریشر گروپ بھی تشکیل دیا جائے گا