حکومت نے سستے ہائیڈرو الیکٹرک پاور پراجیکٹ ترجیحی فہرست میں سب سے آخر میں رکھ دیئے
تھرمل پاور ونڈ اور سولر پاور پلانٹ 2017ء جبکہ ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ 2020 میں آپریشنل ہونگے
جمعرات 12 مارچ 2015 17:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) حکومت نے سستے ہائیڈرو الیکٹرک پاور پراجیکٹ ترجیحی فہرست میں سب سے آخر میں رکھ دیئے ، یہ پراجیکٹ چین کی مدد سے اقتصادی راہداری کے تحت مکمل کئے جانے ہیں ۔ انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وہ تھرمل پاور پراجیکٹ جو زیادہ لاگت پر بجلی پیدا کرنے والے تھے ان کو سرفہرست رکھا گیا جبکہ ہائیڈرو الیکٹرک پاور پراجیکٹس کو 2018ء میں نئی منتخب حکومت کیلئے چھوڑ دیا گیا جس سے صارفین کو کم ٹیرف پر بجلی کی سہولت سے محروم کردیا گیا اس بات کا انکشاف گزشتہ ماہ ہونے والے کابینہ ا جلاس میں ہوا اجلاس میں انرجی تعاون بارے پاک چین تعاون کی منظوری دی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ تھرمل ونڈ اور سولر پاور پلانٹ 2017ء میں آپریشنل ہوں گے جبکہ ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ 2020 میں آپریشنل ہوں گے جن کی استعداد کار 10400 میگا واٹ ہوگی چین کے مالیاتی ادارے ان انرجی پراجیکٹ کو مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق مالی مدد دینگے رپورٹ کے مطابق اس معاہدے پر دستخط وزیراعظم نواز شریف کے دورہ چین کے دوران کئے گئے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.