اے این پی کا پنجاب سطح کا کنونشن 29 مارچ کو سرگودھا میں منعقد ہوگا

جمعرات 12 مارچ 2015 17:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) اے این پی کا پنجاب سطح کا کنونشن 29 مارچ کو سرگودھا میں منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی زاہد خان ‘ غلام احمد بلور اور دیگر اہم شخصیات ہونگی اے این پی کے ضلعی صدر خواجہ نعیم اقبال نے بتایا کہ اے این پی کے اس کنونشن کو حتمی شکل دینے کیلئے اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں اور یہ سرگودھا میں اے این پی اے کا اہم ترین سیمینار سرگودھا کی سیاست میں نئی تبدیلی کا پیشہ خیمہ ہوگا انہوں نے اس سلسلہ میں ضلعی عہدیداران کا اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کنونشن کو حتمی شکل دینے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :