پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ملک بھر میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشنز کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

جمعرات 12 مارچ 2015 16:58

پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ملک بھر میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشنز کے ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ملک بھر میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشنز کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا‘ 31 مارچ کو ملک بھر میں انتخابات ہونگے‘ انتخابات کیلئے کنونیئرز کا تقرر بھی کردیا گیا ہے‘ ضلع سرگودھا کیلئے تشکر اقبال خان‘ خوشاب ارشد محمود‘ میانوالی نیک محمد خان‘ بھکر رانا گل خان کو کنونیئر مقرر کیا گیا ہے‘ شیڈول کے مطابق 14 مارچ کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائینگے 15 مارچ جانچ پڑتال‘ 16 مارچ امیدواروں کیخلاف اپیل‘ 17 مارچ اپیلوں پر فیصلہ‘ 18 مارچ ڈسٹرکٹ کنونیئر کے فیصلہ کیخلاف پنجاب الیکشن کمیشن نیئر حسین حیدر کے پاس اپیل دائر کی جاسکے گی 19 مارچ کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائیگی ‘ جبکہ انتخابات 21 مارچ کو ہونگے سرگودھا میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات گلیکسی گراؤنڈ میں ہونگے۔

(جاری ہے)

پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے رہنما سید افتخار حسین شاہ نے بتایا کہ اضلاعی تنظیموں کے انتخابات کے بعد 30 اپریل کو صوبائی ایسوسی ایشنز کے الیکشن ہونگے جن میں تمام اضلاع سے ایک ایک نمائندہ اپنا ووٹ کاسٹ کریگا بعد ازاں جولائی میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات ہونگے۔ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کیلئے صدر ‘ دو نائب صدور‘ سیکرٹری اور ایک نمائندہ برائے صوبائی کونسل کیلئے الیکشن ہوگا

متعلقہ عنوان :