فاٹا سینٹ الیکشن سے متعلق رات کی تاریکی میں جاری کیا گیا صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا گیا

فاٹا سینٹ الیکشن اب پرانے طریقے کے تحت ہونگے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بطور قائم مقام صدر آرڈیننس واپس لینے کی منظوری دے دی

جمعرات 12 مارچ 2015 16:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) فاٹا سینٹ الیکشن سے متعلق رات کی تاریکی میں جاری کیا گیا صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا گیا فاٹا سینٹ الیکشن اب پرانے طریقے کے تحت ہونگے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بطور قائم مقام صدر آرڈیننس واپس لینے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اپوزیشن جماعتوں اور فاٹا اراکین کی شدید تحفظات کی وجہ سے فاٹا سینٹ الیکسن سے متعلق جاری کیا جانے والا صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا گیا ہے صدارتی آرڈیننس واپس لینے کی منظوری سردار ایاز صادق نے بطور قائم مقام صدر دے دی ہے اور احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ فاٹا سے اراکین سینٹ انتخابات پرانے طریقے کار کے مطابق ہی ہونگے واضح رہے کہ سینٹ الیکشن سے ایک دن قبل رات گئے صدارتی آرڈیننس جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ فاٹا سے اراکین اسمبلی 4 کے بجائے صرف ایک ووٹ کا حق رکھتے ہیں اور صرف ایک ووٹ ہی دے سکتے ہیں جس پر اپوزیشن سمیت فاٹا نے سینٹ امیدواروں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر دیئے تھے۔