فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں تاجروں کے تہرے قتل کے حوالے سے غفلت برتنے والے ایس ایچ او اور سب انسپکٹر کو گرفتار کر کے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں بند کردیا گیا

جمعرات 12 مارچ 2015 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں بدھ کے روز فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں تاجروں کے تہرے قتل کے حوالے سے غفلت برتنے والے ایس ایچ او اور سب انسپکٹر کو گرفتار کر کے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں بند کردیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف گزشتہ روز صبح مقتولین کے گھروں میں پہنچ گئے اور انہیں یقین دہانی کروائی گئی کہ ان کے اصل مجرم قاتل سکیورٹی گارڈ غلام عباس شاہ کو آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کرلیا جائے گا، انہوں نے مقتول تاجروں کے لواحقین کو یقین دہانی کروائی کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے گا، فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او فیصل ٹاؤن انسپکٹر نبی بخش بٹ اور سب انسپکٹر امانت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور دونوں پولیس افسران کو تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حوالات میں بند کردیا گیا ہے، ڈی آئی جی کے ساتھ دیگر پولیس افسران بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :