گرین ٹاؤن میں مین بلیوارڈ پر واقع نالے پر حفاظتی دیوار تعمیر نہ کرنے کے خلا ف درخواست سماعت کیلئے منظور

جمعرات 12 مارچ 2015 16:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے گرین ٹاؤن میں مین بلیوارڈ پر واقع نالے پر حفاظتی دیوار تعمیر نہ کرنے کے خلا ف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔ مسٹر جسٹس مرزا وقاص رؤف 25 مارچ کو سماعت کریں۔ مذکورہ رٹ درخواست بنیادی شہری حقوق کے نفاذ بذریعہ کورٹس کی علمبردار تنظیم محافظ کی وائس چیئرمین رضیہ سلطانہ کی جانب سے دائر کی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے 100 ملین سے زائد عوامی روپے خرچ کرکے گرین ٹاؤن میں مین بلیوارڈ تو تعمیر کر دی مگر چند ہزار روپے تعمیر ہونے والی حفاظتی دیوار نہ بنوائی۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ مذکورہ نالے پر حفاظتی دیوار تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے آئے دن پیدل چلنے والے، سائیکل و موٹر سائیکل سوار نالے میں گرتے رہتے ہیں اور ماضی میں گہری دھند اور اندھیرے کی وجہ سے بہت سے لوگ اس میں گر کر اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استد عا کی کہ حکومت پنجاب کو مذکورہ نالے پر حفاظتی دیوار تعمیر کرنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :