منظور احمد رضی کی قیادت میں پاکستان ریلوے ورکرز یونین کے وفد کی چیف ایگزیکٹو/سینئر جنرل منیجر محمد جاوید انور بوبک سے ملاقات

مزدور مسائل پر چارٹر آف ڈیمانڈ اور ریلوے کی بہتری کے لئے تجاویز پیش کیں

جمعرات 12 مارچ 2015 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) پاکستان ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن کے مرکزی چیئرمین منظور احمد رضی کی قیادت میں گزشتہ روز ایک وفد کی چیف ایگزیکٹو/سینئر جنرل منیجر محمد جاوید انور بوبک سے ملاقات کی، ملاقات میں مزدور مسائل پر چارٹر آف ڈیمانڈ اور ریلوے کی بہتری کے لئے تجاویز پیش کیں، وفد میں چیف آرگنائزر چوہدری محمد انور گجر، مرکزی صدر عاشق حسین چوہدری اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نشریات سالار محمد نوشاد قمر شامل تھے، سینئر جنرل منیجر محمد جاوید انور بوبک نے پاکستان ریلوے ورکرز یونین کے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ ریلویز کو اپ گریڈ کرنے اور ریلوے محنت کشوں کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، مزید براں انہوں نے کہا کہ ریلو ے میں ریفرنڈم کروانے، 5فیصد ہاؤس رینٹ کٹوتی کی رقم ریلوے مکانوں کی مرمت پر لگانے، ریلوے ملازمین کے بچوں کی بھرتی کا کوٹہ بڑھانے ، تمام ملازمین کا ریسٹ بحال کرنے اور فل گزٹڈ وسنڈے الاؤنس دینے ، ٹرین اسکاٹ کو ریسٹ روم فراہم کرنے اور کارڈ پاس جاری کرنے ، صحت اور تعلیم کی سہولیات میں اضافہ کرنے ، منظور شدہ بناولٹ فنڈ جاری ، ریلوے زمین ناجائز قابضین سے واگزار کروانے ، ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی کراچی کے مسائل حل کرنے ، ملازمین کو پلاٹوں کا قبضہ دینے اور دیگر مسائل حل کرنے میں پوری کوشش کی جائے گی، انہوں نے ریلوے کی بہتری کیلئے یونین کی تجاویز کو سراہا اور ان کے مطالبات کی منظوری کی ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :