قطر سے ایل این جی کی درآمدقیمتوں بارے بات چیت جاری ہے،پاکستان آئندہ 15 سالوں تک 3 لاکھ ٹن ایل این جی ڈیڑھ ارب ڈالر کے حساب سے خریدنا چاہتا ہے ؛وزارتِ پٹرولیم

جمعرات 12 مارچ 2015 16:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) وزارت پیٹرولیم نے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی کی درآمد کے حوالے سے بات چیت جاری ہے،پاکستان آئندہ 15 سالوں تک ایل این جی خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پیٹرولیم حکام کے مطابق قطر سے ایل این جی کی درآمد کیلئے پاکستان اور قطرکی حکومت کے درمیان بات چیت جاری ہے۔منصوبے کے تحت پاکستان قطر سے آئندہ 15 سال کیلئے سالانہ 3 لاکھ ٹن ایل این جی ڈیڑھ ارب ڈالر کے حساب سے خریدنے کا خواہاں ہے۔حکومت اس ایل این جی سے تقریباًساڑھے 4 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے ملکی توانائی بحران سے نمٹنے میں خاصی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :