پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے ایک محفوظ ملک ہے،تیل اور گیس کے شعبے میں آذربائیجان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ممنون حسین

جمعرات 12 مارچ 2015 16:26

باکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے ایک محفوظ ملک ہے ،آذربائیجان پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائے،تیل اور گیس کے شعبے میں آذربائیجان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز صدر مملکت ممنون حسین نے آذربائیجان کے ہم منصب الہام میدعلیوو کے ہمراہ پاک آذربائیجان بزنس فورم کا افتتاح کیا ۔

صدر مملکت ممنون حسین نے پاک آذربائیجان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے انتہائی قریبی تعلقات ہیں اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات ہیں ،باہمی تعاون سے دونوں ملکوں کی معیشت مضبوط ہوئی ہے، پاکستان اورآذربائیجان مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کرسکتے ہیں،مختلف شعبوں میںآ ذربائیجان پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے،آذربائیجان پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے ،تیل اور گیس کے شعبے میں آذربائیجان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے ایک محفوظ ملک ہے ،آذربائیجان توانائی کے شعبے میں پاکستان میں سرمایہ کاری مواقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ،پاکستان میں سرمایہ کاروں کیلئے ایک آزاد پالیسی موجود ہیں اور سرمایہ کاروں مکمل ایکٹویٹی اور سوفیصد منافع حاصل کرنے کے مواقع موجود ہیں ،صدر نے کہا کہ ہمارے آذربائیجان کے ساتھ انتہائی قریبی اور برادرانہ تعلقات ہیں اور ہم تعاون کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام مید علیوو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آذربائیجان توانائی کے شعبے میں پاکستان سے تعاون کرنے کے لئے تیار ہے اور اس حوالے سے سرمایہ کاری بھی کریں گے ،بعد ازاں صدر مملکت ممنون حسین کی آذربائیجان کے وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات کی ہے ،ملاقات میں دونوں کے درمیان تعلقات ،تجارت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات کے بعد صدر مملکت ممنون حسین آذربائیجان کے قومی رہنما حیدر علیوو کے مزار پر حاضری دی اور پھول بھی چڑھائے