الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اپنی تیاریاں شروع کر دیں
جمعرات 12 مارچ 2015 16:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس میں بیلٹ پیپروں کی چھپائی کا ایجنڈا زیر غور آیا‘ پاکستان پرنٹنگ کارپوریشن کے حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے بعد قائم مقام سیکرٹری الیکشن کمیشن سید شیر افگن نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ 20 ستمبر کو بلدیاتی الیکشن کرائیں جس کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
الیکشن کمیشن 28 جولائی کو شیڈول جاری کرے گا۔ جبکہ 24 اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی انہوں نے کہا کہ 25 روز میں پچاس کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی ضروری ہے۔ پنجاب‘ سندھ کو چالیس سے بیالیس کروڑ بیلٹ پیپرز درکار ہیں۔(جاری ہے)
خیبرپختونخواہ میں 8 کروڑ سے 10 کروڑ بیلٹ پیپرز چاہئیں، پرنٹنگ کارپوریشن پاکستان ‘ سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن اور پوسٹ آفس فاؤنڈیشن گیارہ کروڑ بیلٹ پیپر چھاپنے کی استطاعت رکھتا ہے۔
گیارہ کروڑ سے زیادہ نہیں چھاپ سکتا تاہم تینوں اداروں نے پچاس کروڑ بیلٹ پیپرز بروقت چھاپنے سے معذر ت کرلی انہوں نے کہا کہ باقی بیلٹ پیپر نجی چھاپہ خانوں سے چھپوانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سید شیرافگن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق تمام تیاریاں مکمل کر لیں گے اور فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ پرنٹنگ کارپوریشن پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی مشینوں کو اپ گریڈ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی پریس والوں نے الیکشن کمیشن کو بتایا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سیکیورٹی پریس صرف 6 لاکھ بیلٹ پیپر چھاپ سکتا ہے جبکہ پرنٹنگ کارپوریشن 25 روز میں ساڑھے سات کروڑ بیلٹ پیپر چھاپ سکتا ہے تاہم پوسٹ آفس نے دو کروڑ بیلٹ پیپر چھاپنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ شیر افگن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کروانا قومی فریضہ ہے الیکشن کمیشن نے سرکاری پرنٹنگ کارپوریشن پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپر چھاپ کر دیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری کیبنٹ‘ سرکاری پرنٹنگ کارپوریشن کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی زیر صدارت ون پوائنٹ ایجنڈے پر اجلاس ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
کسان بورڈ پاکستان کا احتجاجی دھرنوں کا اعلان
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
پاک ایران تجارتی معاہدوں پر امریکی دھمکی ورلڈ آرڈر کی ناکام صورتحال میں ناکارہ دھمکی ہے
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.