صوبائی حکومت نے پیرا میڈکس اپگریڈیشن کا اعلان کرکے پیرا میڈکس کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا

جمعرات 12 مارچ 2015 16:23

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)صوبائی حکومت نے پیرا میڈکس اپگریڈیشن کا اعلان کرکے پیرا میڈکس کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے ،صوبائی حکومت کا اقدام قابل تحسین ہے ،طارق رحمٰنجنوبی وزیرستان ایجنسی سے تعلق رکھنے والے پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس صدر سبیل خان کی سربراہی میں ایڈیشنل ایجنسی سرجن ٹانک کے دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں پیرامیڈکس ایسوسی ایشن سینئر نائب صدر شاہ حسین ،جنرل سیکرٹری امیر حمزہاور پریس سیکرٹری طارق رحمان سمیت تمام عہدیداروں اور بھاری تعداد میں پیرا میڈکس نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کی اپ گریڈیشن کیلئے کئی سالوں سے جاری کوششوں کو سراہااور کہا کہ یہ انہی کی کوششوں کا نتیجہ جس کی بنیاد پر صوبائی حکومت نے پیرا میڈکس کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے اجلاس کے شرکاء نے صوبائی حکومت کے فیصلے کو سراہا اور اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سے پیرا میڈکس کو ذہنی آسودگی ملی ہے اور اس سے ان کے دکھی انسانیت کے خدمت کے جذبے کو تقویت ملے گی اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پیرا میڈکس قبائلی علاقوں میں سرکاری ملازمین کو درپیش مشکلات کے باوجود پیرا میڈکس بھی اپنی خدمات عبادت سمجھ کر دیتے رہینگے