کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے مابین 24 گھنٹوں میں دوسرا ٹیلی فونک رابطہ

جمعرات 12 مارچ 2015 16:21

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015 ء) : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری کے مابین ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت نائن زیرو پر گذشتہ روز رینجرز کے چھاپے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے دفاتر کا احترام کیا جانا چاہئیے، جبکہ ٹیلی فونک گفتگو میں آصف زرداری نے الطاف حسین کی ہمشیرہ کے گھر پر چھاپے کی بھی شدید مذمت کی. دونوں رہنماؤں کے مابین 24 گھنٹوں میں یہ دوسرا ٹیلی فونک رابطہ ہے، گفتگو کے دوران آصف زرداری نے الطاف حسین کو یقین دلایا کہ امن اور جمہوریت کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے.