متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن وقاص شاہ کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا

جمعرات 12 مارچ 2015 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن وقاص شاہ کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران پراسرار طور پر ہلاک ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کے قتل کا مقدمہ اپنی مدعیت میں عزیزآباد تھانے میں درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ نائن زیرو سے گرفتار افراد کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں جب کہ رینجرز سے ملزموں کی حوالگی ابھی نہیں ملی تاہم ملزموں کے کرمنل ریکارڈ چیک کئے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران سر میں گولی لگنے سے ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ جاں بحق ہوگئے تھے جس کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد کارکن کا قتل معمہ بن گیا۔