میرپور کے لوگ غیر تمند ہیں ،خریدا نہیں جا سکتا ،پیسوں کی بوریوں سے الیکشن نہیں جیتے جاتے،اشتیاق احمد مغل

جمعرات 12 مارچ 2015 15:17

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) میرپور کے لوگ غیر ت مند ہیں ان کو خریدا نہیں جا سکتا ۔پیسوں کی بوریوں سے الیکشن نہیں جیتے جاتے ۔الیکشن جیتنے کے لیے لوگوں کے دل جیتنے پڑتے ہیں میرپور کے لوگوں کے دلوں میں میاں محمد نواز شریف اور راجہ فاروق حیدر راج کرتے ہیں انشاء اللہ مسلم لیگ ن حلقہ ایل اے تھری کے ضمنی الیکشن میں راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں الیکشن جیتے گی ۔

ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ ایل اے تھری میرپور اشتیاق احمد مغل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کبھی بھی میرپور کے لوگوں کی نمائندگی کا حق ادا نہیں کیا ۔بیرسٹر سلطان محمود بتائیں وہ اسمبلی میں کتنی بار گئے ہیں اور انہوں نے کون سے مسائل اسمبلی کے اندر میرپور کے لوگوں کے اٹھائے ہیں ان کی وجہ سے آج میرپور کے لوگ لاوارث قرار دیئے جاتے ہیں پیپلزپارٹی کے وزراء کی جانب سے میرپور کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے میرپور میں دوسرے اضلاع سے لوگوں کو بھرتی کیا گیا لیکن ہمارے نمائندے نے کبھی بھی روکنے کی کوشش نہیں کی آج میرپور کے اندر دوسرے اضلاع کے مقابلے میں سب سے زیادہ بے روزگاری پائی جاتی ہے جس کی تمام تر ذمہ داری بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے سر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرپور میں موجودہ تمام اقلیتی برادریوں کی جماعت مسلم لیگ ن ہے جو بلا تفریق ملکی وسائل کی تقسیم پر یقین رکھتی ہے یہ جماعت حضرت قائداعظم اور علامہ محمد اقبال کی جماعت ہے یہ کسی فرد کی جماعت نہیں اس جماعت کے وارث مسلم لیگ ن کے کارکن اور آزادکشمیر کے لوگ ہیں میرپور کے لوگ مل کر ان کرپٹ اور موسمی لیڈروں کو ناکام کریں تا کہ ہمیشہ کے لیے ان سے جان چھوٹ جائے ۔

متعلقہ عنوان :