تھوری روڈ کی لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی کے ذمہ دارپترینڈ پراجیکٹ کی انتظامیہ ، ایم سی ڈی پی کی حکام اور محکمہ شاہرات ہیں،بیرسٹر افتخار گیلانی

جمعرات 12 مارچ 2015 15:17

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن قانون ساز اسمبلی بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ تھوری روڈ کی لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی کے ذمہ دارپترینڈ پراجیکٹ کی انتظامیہ ، ایم سی ڈی پی کی حکام اور محکمہ شاہرات ہیں اگر فوری طور پر سڑک کی بحالی کیلئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو سپریم کورٹ چوک میں دھرنا دینگے کئی ہفتوں سے سڑک کی بندش حکومت آزادکشمیر کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے سڑک بند ہونے کے باعث لوئر چھتر کی کثیر آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے اور اسمبلی سیکرٹریٹ سے متصل سڑک کی بندش حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے سڑک لینڈ سلائیڈنگ کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے وزیراعظم اور وزراء میرپور کے ضمنی الیکشن میں مصروف ہیں انہیں آزادکشمیر کے عوام کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں ہے دارالحکومت ویران ہے جسکے باعث عام آدمی شدید مشکلات کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں سے تھوری روڈ لینڈ سلائیڈنگ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے اور لوگوں کیلئے پیدل چلنے کا راستہ بھی نہیں بچا لیکن حکومتی سطح پر سڑک کی بحالی کیلئے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا گیا چیئرمین ترقیاتی ادارہ کے گھر کے عین سامنے سے سڑک بند ہے جو حکمرانوں کی سنجیدگی کا عملی اظہار ہے جو چیئرمین اپنے گھر کے سامنے سے سڑک بحال نہیں کروا سکتا وہ عوام کی کیا خدمت یا شہر کے مسائل کیسے حل کرے گا انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے کسی بھی معاملہ پر اس وقت تک کان نہیں دھرتے جب تک احتجاج کے ذریعے آواز بلند نہ کی جائے نا اہل حکمران الیکشن کی مصروفیات میں عوام کو بھول چکے ہیں لوئر چھتر کے عوام کو احتجاج پر مجبور کیا جا رہا ہے کئی روز گزرنے کے باوجود سڑک کی بحالی کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا اگر سڑک کی فوری بحالی نہ کی گئی تو احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ عنوان :