46 نو منتخب ارکان سینیٹ نے حلف اٹھا لیا

جمعرات 12 مارچ 2015 15:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) سینیٹ کے ارکان کا انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں نئے منتخب ہونیوالے 46 ارکان نے حلف اٹھا لیا ،میر حاصل بزنجو اور راحیلہ مگسی موجود نہیں تھے۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو پریزائڈنگ افسر مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے نو منتخب ارکان سینیٹ سے حلف لیا۔ اسحاق ڈار نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام ارکان کو خوش آمدیدکہا، انہوں نے اجلاس میں جے یو آئی(ف) کے مولانا عبدالغفورحیدری، عبدالطیف انصاری، لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم، عبدالرحمن ملک، انجینئر آغاز شہباز خان، ڈاکٹر اشوک کمار، مولانا عطاء الرحمان، مس عائشہ رضا فاروقی، فاروق ایچ نائیک، غوث محمد خان نیازی، گیان چند، عثمان گل بشرا، اقبال ظفر جھگڑا، اسلام الدین شیخ، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی ، جان کینتھ ویلیمز، کبیر احمد، کلثوم پروین، خانزادہ خان، خوش بخت شجاعت، لیاقت خان ترکئی، محمد علی خان سیف، میاں محمد عتیق شیخ، سردار محمد اعظم خان ، محمد جاوید عباسی، محمد عثمان، محمد یوسف بادینی ، راجہ محمد ظفرالحق، محسن عزیز، شاہد اللہ خان، نجمہ حمید، نعمان نذیر، نہال ہاشمی، میر نعمت اللہ زہری، نگہت مرزا، پرویز رشید، جنرل(ر) صلاح الدین ترمذی، سلیم مانڈوی والا، سلیم ضیاء، ثمینہ عاطف، سسی پلیجو، سید شبلی فراز، سراج الحق، ستارہ ایاز، چوہدری تنویرخان اور ساجد میر سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

میر حاصل بزنجو اور راحیلہ مگسی حلف اٹھانے کیلئے موجود نہیں تھے۔ قبل ازیں نئے منتخب ہونیوالے ارکان کو سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز نے اراکین کو خوش آمدید کہا۔

متعلقہ عنوان :