انشاء اللہ جیت حق و سچ اور جذبہ حب الوطنی کی بنیاد پر جمعیت علماء اسلام کی ہو گی‘اخلاق احمد جذبی

جمعرات 12 مارچ 2015 15:04

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) جعلی سیاست کو میرپو ر کے عوام جان چکے ہیں اور انشاء اللہ جیت حق و سچ اور جذب حب الوطنی کی بنیاد پر جمعیت علماء اسلام کی ہو گی حلقہ ایل اے تھری میرپور کے عوام آزمائے ہوئے لوگوں کو اب دوبارہ نہیں آزمائیں گے حلقہ ایل اے تھری کے عوا م نئی قیادت کے لیے منتظرہیں میرپور کے عوام جمعیت علماء اسلام کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔

آزادکشمیر میں تعمیر وترقی جمعیت علماء اسلام اقتدار میں آکر کرے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار امیدوار اسمبلی اخلاق احمد جذبی نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اولیاء اور شہدا کی دھرتی میرپو ر کے عوام برادری ازم ،کرپشن اور جھوٹ فراڈ کے بت ووٹ کی طاقت سے پاش پاش کر دیں29مارچ کو حلقہ ایل اے تھری کے عوام جمعیت علماء اسلام کے امیدوار محمد اخلاق جذبی کو کامیاب کریں اور 29مارچ کو کتاب پر مہر لگائیں اور اپنے اللہ کو راضی کریں ۔جمعیت علماء اسلام آزادکشمیر میں اسلامی نظامی حکومت بنائے گی جو حضور کے اسوہ حسنہ کے مطابق ہو گا جو لوگ کتاب پر مہر لگائیں گے وہ دنیا میں بھی کامیاب ہونگے او ر آخرت میں بھی کامیابی ملی گی۔

متعلقہ عنوان :