29مارچ کو سرکاری گروپ کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا‘چوہدری ندیم بشیر

جمعرات 12 مارچ 2015 14:58

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) جموں کشمیر محاذ رائے شماری کے رہنما چوہدری ندیم بشیر نے کہا ہے کہ 29مارچ کو سرکاری گروپ کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑے گا- سرکاری وسائل کے ذریعے انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے جو قانونی طور پر غیر مناسب اور ناجائز ہے لاڑکانہ کا مجاور لوگوں کو ترقیاتی سکیموں کے اعلان کے ذریعے بے وقوف بنا رہا ہے محاذ کے رہنما نے کہا کہ ہم محاذ کے پلیٹ فارم سے بیرسٹر سلطان کی کامیابی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں میرپورکے باشعور شہری 29مارچ کے ضمنی انتخابات میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے اور یہ ثابت کرینگے کہ خریدے ہوئے مال کی میرپور کے عوام کے نزدیک کوئی حیثیت نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر لوگوں کے ضمیر خریدے جا رہے ہیں ضمیر فروشوں کو اب شکست سے کوئی نہیں بچا سکتا ۔ندیم بشیر نے کہا کہ محاذ رائے شماری کے کارکن بیرسٹر سلطان کی کامیابی کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں گے اور 29مارچ تک انتخابی مہم کے لیے بھرپور حصہ لینگے ۔