الیکشن کمیشن نے نو منتخب سینیٹر راحیلہ مگسی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعرات 12 مارچ 2015 14:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) نو منتخب سینیٹر راحیلہ مگسی کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،پیپلز پارٹی کی نرگس فیض ملک نے راحیلہ مگسی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سینیٹر راحیلہ مگسی کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ راحلہ مگسی وفاقی دارالحکومت سے خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب ہوئی تھیں

متعلقہ عنوان :