متناسب کھادوں کے بروقت استعمال سے زرعی پیداوار میں اضافہ یقینی بنایا جا سکتا ہے، ڈاکٹر نثار احمد

جمعرات 12 مارچ 2015 14:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)ملک میں 82لاکھ سے زائد کاشتکاروں کو کھادوں کی فراہمی کیلئے 8ہزار ڈیلرز کا نیٹ ورک کام کر رہا ہے ۔نیشنل فرٹیلائیزر ڈویلپمنٹ سنیٹر کے سربراہ ڈاکٹر نثار احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متناسب کھادوں کے بروقت استعمال سے زرعی پیداوار میں اضافہ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں 82لاکھ سے زائد کاشتکاروں کو کھادوں کی فراہمی کیلئے ڈیلرز کی تعداد آٹھ ہزار ہے جسکی وجہ سے بعض مسائل کا خدشہ درپیش رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئے کہ کھاد کے روایتی استعمال کی بجائے زمین کے تجزیہ کے بعد ضرورت کے مطابق کھاد کا استعمال کریں جس سے زمین کی ذرخیزی کو برقرار رکھنے میں مدد حاصل ہوگی۔