پنجاب حکومت کی ہدایت پر ‘سرگودھا میں ٹی بی ہسپتال میں مریضوں کومفت ادویات ملنے لگیں

جمعرات 12 مارچ 2015 13:51

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال میں عوام کو صحت کی سہولیات بلاامتیاز دی جارہی ہیں ان ڈور اور آؤٹ ڈو ر مریضوں کو ٹی بی کی ادویات مفت دی جارہی ہیں ان خیالات کا اظہارگورنمنٹ ٹی بی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرحسین احمد مدنی نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ غریب اورمجبورعوام کی خدمت کرنا میرامشن ہے اوراس مشن کو پوراکرنے کیلئے دن رات کوشاں ہوں انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں روزانہ250سے300مریض چیک کرکے ان کو فری ادویات فراہم کی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت ہسپتال میں چار ماہر ڈاکٹرآؤٹ ڈورمریضوں کا مفت چیک اپ کرتے ہیں اور ہسپتال میں بھکر ‘خوشاب ‘میانوالی ‘جھنگ‘چنیوٹ‘منڈی بہاؤالدین سمیت دیگر علاقوں کے لوگ مستفیذہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں مریضوں کو مفت لیباٹرری کی سہولیات میسر ہے جن میں ایکسرے‘بلغم‘ خون ‘پیساب وغیرہ کے ٹیسٹ کئے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت ہسپتال میں 40کے قریب مریض داخل ہیں جن کو تین ٹائم کا کھاناسوشل ویلفیئرکے تعاون سے دیا جاتا ہیں جبکہ ان مریضوں کوٹی بی کی ادویات فری دی جاتی ہیں انہوں نے کہاکہ موٹر سائیکل کی چوری کی وارداتو ں کے پیش نظر سائیکل اسٹینڈبناکر مستقل ملازم کی ڈیوٹی لگادی ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ عوام اورمریضوں کیلئے میر ے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں ان کو کسی بھی قسم کوئی مشکل ہو وہ مجھے بلاجھجک مل سکتے ہیں-

متعلقہ عنوان :