چینی وزیراعظم لی کی چیانگ 23 مارچ کو مسلح افواج کی پریڈ میں مہمان خصوصی ہونگے‘ 12 دوطرفہ معاہدوں پر دستخط ہونگے‘ میڈیا رپورٹس
جمعرات 12 مارچ 2015 13:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) چینی وزیراعظم لی کی چیانگ 23 مارچ کو مسلح افواج کی پریڈ میں مہمان خصوصی ہونگے۔ انہیں اس دورے کی دعوت وزیراعظم نواز شریف نے دی تھی جو انہوں نے قبول کر لی۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ چینی وزیراعظم کی آمد کے موقع پر 12 دوطرفہ معاہدوں پر دستخط ہونگے۔
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم لی کی چیانک کا پہلا دورہ پاکستان ہے اور وہ قومی پریڈ میں شرکت کرینگے اور جے یاف تھنڈر طیاروں کی فلائی پاسٹ بھی دیکھیں گے چینی وزیراعظم صدر ممنون حسین اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کرینگے۔
رپورٹ کے مطابق چینی وزیراعظم پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے ون آن ون ملاقات کریں گے اور وفد کی سطح کے مذاکرات بھی ہونگے۔ وزیراعظم نواز شریف ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.