متحدہ قومی موومنٹ کنری سیکٹر کے تحت نائن زیر پر رینجرز چھاپے کے خلا ف احتجاجی ریلی

جمعرات 12 مارچ 2015 13:25

کنری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کنری سیکٹر کے تحت نائن زیر پر رینجرز کے چھاپے کے اور گرفتاریوں کے خلاف مشتعل کارکنان نے کنری سیکٹر کے جوائنٹ انچارج محمد جمیل بھٹی کی قیادت میں سیکٹر آفس سے نیشنل پریس کلب کنری تک احتجاجی ریلی نکالی اور شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

مقررین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔