ماڈل ٹاؤن میں سلنڈر دھماکے کے بعد نجی کمپنی کے دفتر میں آگ لگ گئی ،4افراد زخمی

جمعرات 12 مارچ 2015 13:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء ) لاہور کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں سلنڈر دھماکے کے بعد نجی کمپنی کے دفتر میں آگ لگ گئی ، حادثے کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہو گئے جبکہ دفتری سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن ایم بلاک میں واقع نجی کمپنی کے دفتر میں سلنڈر دھماکہ ہوا تو دفتر میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دفتر کے بیشتر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

دھماکے کی شدت سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے جن کی زد میں آ کر چار افراد اشتیاق، شاہد، طارق اور اعوان زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔واقعہ میں زخمی ہونے والے اشتیاق کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کر دی گئی جبکہ باقی تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :