مانسہرہ:سیکیورٹی فورسزاورپولیس کا مشترکہ آپریشن تین اہلکارشہید، اشتہاری ملزم ہلاک

جمعرات 12 مارچ 2015 13:08

مانسہر ہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء )مانسہرہ میں اشتہاری ملزم کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ،فائرنگ کے تبادلے میں اشتہاری ملزم شہزاد مارا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی اومانسہرہ کے مطابق پھلڑہ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کا اشتہاری ملزم کے خلاف مشترکہ آپریشن مکمل ہوا ہے ،سیکیورٹی فورسز اور پولیس پارٹی پر اشتہاری ملزم نے فائرنگ کردی ،اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، فائرنگ کے تبادلے میں اشتہاری ملزم شہزاد عرف شہزادہ بھی مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس کے مطابق مارا جانے والا ملزم قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو کنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کردیاگیا۔