خورشید شاہ کا وزیر اعظم کو فون،اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ جے یو آئی (ف) کو دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا

جمعرات 12 مارچ 2015 13:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وزیر اعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کیا اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ جمعیت علماء اسلام (ف) کو دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا ،جمعرات کے روز بلاول ہاؤس میں آصف زرداری کی زیر صدارت اپوزیشن پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کااجلاس ہوا ،اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین کیلئے تمام جماعتوں سے مشاورت کی گئی ،آصف زرداری نے ڈپٹی چیئرمین کے نام کیلئے مولانا فضل الرحمن کو اختیار دے دیا جس کے بعد تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت کے بعد جے یو آئی (ف) کے مولانا عبد الغفور حیدری کے نام پر اتفاق کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اپوزیشن کی جانب ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ جے یو آئی (ف) کو دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا

متعلقہ عنوان :