عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستانی معاشی حالت میں بہتری کا اعتراف کر لیا

جمعرات 12 مارچ 2015 13:06

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء ) عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستانی معاشی حالت میں بہتری کا اعتراف کر لیا۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ موزوں مانیٹری و مالیاتی پالیسیوں کے باعث پاکستانی معیشت میں سدھار دیکھا جا رہا ہے۔عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ غیر ملکی وصولیوں،زائد ترسیلات زر اور تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی سے پاکستانی معیشت میں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم حکومت کوقرضوں سے چھٹکارہ پانے کیلئے ٹیکس آمدن میں اضافہ انتہائی ضروری ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر اور برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے جبکہ بیمار قومی اداروں کی بحالی و نجکاری کیلئے بھی اقدامات تیز کئے جانا چاہئیں۔عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا تھا کہ ادائیگیوں کا بوجھ گھٹنے سے عوام کی صحت ا ور تعلیمی شعبے پر زائد رقم خرچ کی جا سکے

متعلقہ عنوان :